پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے‘ سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین میں عدلیہ کی اصل روح اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا، آپ نے دیکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا گیا جسٹس جہانگیری پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری 2 درخواستیں تھیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے، ہم نے اعلان کرنا ہے کہ جھوٹ کے مقابلے میں سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، اب یہ مقدمہ پوری قوم دیکھے گی، ہماری دوسری درخواست ان ججز کے حوالے سے ہے جو اس ترمیم کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں آئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی قبول نہیں کریں گے، 9 مئی مقدمات میں سے 2 کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیادت بری ہوئی، پھر اسی نوعیت کے مقدمے میں دوسری جگہ سزا نہیں دی جاسکتی، بانی پی ٹی آئی پر کوئی ایسا مقدمہ نہیں کہ جیل میں رکھا جائے، ان حالات میں ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجاپریس کانفرنس کررہے ہیںبابر اعوان ودیگر بھی موجود ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق کامیابی سے مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کیلیے مشترکہ مشق کامیابی سے مکمل کرلی، تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق “شاہین اسٹرائیک–ٹو” کامیابی سے ختم ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر فوجی حکام شریک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور بھرپور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، تربیت میں بلٹ اپ ایریاز میں کارروائیوں، دہشت گردی مخالف تکنیکوں اور آئی ای ڈیز کے تدارک سے متعلق جدید طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔