میکسیکو میں امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں ‘ صدر کلاڈیا شین بام
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ہمارا ملک امریکی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔یہ بات صدر کلاڈیا شین بام نے ٹرمپ کے میکسیکو فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر ردِعمل میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہم منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں تو واضح کر دوں منشیات فروشوں کے خلاف جو کرنا ہوگا وہ ہم خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار واضح کرچکی ہیں کہ امریکا میکسیکو میں فوجی کارروائی کرے یہ نہیں ہوسکتا، ہم اس ڈرگ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں اور اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو میں ڈرگ مافیا کے خلاف امریکی فوج استعمال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔