اسلام آباد:

وزیرداخلہ محسن نقوی اچانک ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس پہنچ گئے، جہاں انھوں نے شہریوں سے انتظامات کے بارے میں سوالات بھی کیے۔

محسن نقوی کی اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس آمد اور استفسار پر شہریوں نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات کے بارے میں پوچھا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پراسیس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے بہترین انتظامات اور شہریوں  کے اظہار اطمینان  پر انچارج آفس اور عملے  کی کارکردگی  کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس آکر دلی خوشی ہوئی، بلاشبہ شہریوں کا اطمینان ہی ہماری  کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مثالی تبدیلیاں ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی مسلسل کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے پاسپورٹ جاری کرنے کے نظام میں انقلابی اصلاحات نافذ کی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 ورلڈ بنک ٹیم کا دورہ اپر کوہستان ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(خبرنگار) ورلڈ بنک دورہ اپر کوہستان کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی)میں سماجی اور ماحولیاتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جو پاکستان کے پائیدار ترقی کے عزم اور مضبوط چینی شراکت داری کی عکاسی ہے گوادر پرو کے مطابق ورلڈ بینک کے سوشل اور انوائرنمنٹل مشن کے ایک وفد نے اس منصوبے کا دورہ کیا ڈی ایچ پی پی کے مطابق، ٹیم نے اب تک کی گئی پیش رفت کو سراہا اور زور دیا کہ سماجی و ماحولیاتی وعدوں کو انجینئرنگ اور تعمیراتی مراحل کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جائے دورے کے دوران ڈی ایچ پی پی کی سوشل ری سیٹلمنٹ اینڈ انوائرنمنٹ یونٹ نے ماہرین اور چینی ٹھیکیداروں کے ہمراہ وفد کو آباد کاری ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کے اقدامات پر بریفنگ دی ورلڈ بینک ٹیم نے تعمیراتی مقامات کا بھی معائنہ کیا تاکہ زمینی سطح پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے مشن نے آبادکاری کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد، مقامی کمیونٹیز سے بامعنی روابط، اور ماحولیاتی نگرانی کے مؤثر نظام پر زور دیا یہ رواں سال کا دوسرا دورہ تھا اس سے قبل اپریل 2025میں بھی ایک جائزہ مشن نے کمیونٹی انگیجمنٹ اور بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد کو سراہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  •  وزیرداخلہ محسن نقوی کا قومی یوم استقامت پر پیغام
  • اسلام آباد، محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  •  سندھ و پنجاب حکومتوں میں کشیدگی، صدر کی طلبی پر وزیرداخلہ کراچی پہنچ گئے
  • ملک بھر میں شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، محسن نقوی
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
  • محسن نقوی کا دورہ پاسپورٹ آفس،دفتر کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبرپارلیمنٹ لارڈشفق محمد کی ملاقات
  •  ورلڈ بنک ٹیم کا دورہ اپر کوہستان ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار