وزیراعلیٰ کا انتخاب؛پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی،وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل تھے، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان بھی وفد کا حصہ تھے۔
جنید اکبر نے کہاکہ ماضی کی طرح ملکر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں،درپیش مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اضح اکثریت حاصل ہے،خیبرپختونخوا مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، سہیل آفریدی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ،4امیدوار سامنے آ گئے
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ صوبے کی روایات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سے بات کریں گے،مرکزی قیاد سے مشاورت کے بعد موقف واضح کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
جوڑیا بازار میں دکاندار خشک میوا جات فروخت کر رہا ہے، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوا جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">