بورڈآف ریونیو کا غیربینکاری ذرائع سےجائیدادکی خریدپرجرمانےعائدنہ کرنےکا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سٹی42: بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ، جہاں غیربینکاری ذرائع سے خریدی گئی جائیدادوں پر جرمانے عائد نہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریونیو اسٹاف کی ناقص حکمت عملی اور قانون پر عملدرآمد میں کوتاہی کے باعث قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 92 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ بورڈ آف ریونیو 4700 کیسز میں ایسی جائیدادوں پر جرمانے عائد نہیں کر سکا، جن کی خرید و فروخت بینکاری ذرائع کے بغیر کی گئی تھی، حالانکہ قانون کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد صرف بینکنگ چینل کے ذریعے خریدی جا سکتی ہے۔
ایران ائیر کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیربینکاری ذرائع سے جائیداد کی خرید و فروخت قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور اس پر جرمانہ عائد نہ کرنا نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنا، بلکہ بعض پرائیویٹ افراد کو ناجائز فائدہ بھی پہنچایا گیا۔
یہ تمام کیسز ریونیو عملے کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کی نشاندہی کرتے ہیں، جس پر اعلیٰ سطحی انکوائری کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان خلاف ورزیوں پر بروقت ایکشن لیا جاتا تو یہ خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہو سکتی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کو رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
لاہور میں احتجاج کا خدشہ، اہم شاہراہوں، چوکوں میں پولیس تعینات
پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کیلئے مذہبی جماعت کے کارکنوں کو کسی صورت اکھٹے نہیں ہونے دیا جائے گیا۔ اس حوالے سے افسران کی طرف سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کی کال کے بعد احتجاج روکنے کیلئے لاہور پولیس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور مارکیٹس میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن، لاہور پیٹرول سمیت تھانوں سے نفری بلا کر شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات کی گئی ہے، جبکہ اینٹی رائٹس فورس کو شہر کے بڑے تجارتی مراکز اور شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کیلئے مذہبی جماعت کے کارکنوں کو کسی صورت اکھٹے نہیں ہونے دیا جائے گیا۔ اس حوالے سے افسران کی طرف سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔