پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف تاریخی کامیابی:ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر جا پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے رواں ہفتہ خوش خبری لے کر آیا ہے۔ گرین کیپس نے ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر نہ صرف 12 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ دوسرے نمبر پر پہنچ کر دنیا کو حیران کر دیا۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کا جیت کا تناسب سو فیصد ہے، جو اس کے نئے عزم اور مضبوط ٹیم ورک کا ثبوت ہے۔
اس وقت چیمپئن شپ میں آسٹریلیا 36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کینگروز نے اب تک اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کا جیت کا تناسب بھی سو فیصد ہے، تاہم پاکستان نے ایک ہی میچ میں مؤثر آغاز کر کے آسٹریلیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اس بار مضبوط حریف بننے جا رہا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارت 52 پوائنٹس کے باوجود صرف 61.
زیادہ میچز کھیلنے کی وجہ سے بھارت کے پوائنٹس تو سب سے زیادہ ہیں مگر کارکردگی کے اعتبار سے وہ پیچھے ہے۔ انگلینڈ 5 میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے، تاہم سلو اوور ریٹ کے باعث اس کے 2 پوائنٹس کم کر دیے گئے۔
بنگلا دیش اور جنوبی افریقا بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں، جب کہ ویسٹ انڈیز مسلسل 5 شکستوں کے بعد آخری پوزیشن پر ہے۔
نیوزی لینڈ نے ابھی اپنی مہم کا آغاز نہیں کیا، مگر کرکٹ ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں عالمی رینکنگ میں مزید بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
پاکستان کی یہ کامیابی کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی کرکٹ کے نئے دور کی نوید بھی ہے۔ اگر قومی ٹیم اسی جذبے کے ساتھ کھیلتی رہی تو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کو ٹکر دینے کا خواب اب حقیقت بنتا دکھائی دیتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ٹیسٹ: نعمان علی اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرادیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر دیا۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے میچ میں 10 شکار کرتے ہوئے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، جب کہ شاہین آفریدی نے اپنی شاندار سوئنگ سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن درہم برہم کر دی۔
جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کے آغاز پر ہی ٹونی ڈی زورزی محض 16 رنز پر شاہین آفریدی کا شکار بنے جب کہ 55 کے مجموعے پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔
اس موقع پر رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی شراکت قائم کی اور میچ کو ایک موقع پر دلچسپ بنا دیا۔
نعمان علی نے ڈیوالڈ بریوس کو 54 رنز پر بولڈ کرکے جنوبی افریقی امیدوں کا چراغ بجھا دیا، جس کے فوراً بعد ریکلٹن بھی 45 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ سے باقی بلے بازوں کو بھی زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا، اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نعمان علی کو ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔