برکت علی نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستانی معروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کر سکوں۔
حال ہی میں کامیڈین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے لب کشائی کی اور بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے والد کے لیے زیادہ کچھ نہیں سکا، جب ان کا کینسر سے انتقال ہوا اس وقت میں صرف 14 برس کا تھا، اس وقت میں اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ والدہ کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ میری والدہ گزشتہ 20 برسوں سے بستر پر ہیں، ڈائیلاسز پر ہیں، ان کا وزن بھی زیادہ ہے، اسٹنٹ ڈلا ہوا ہے اور انہیں ذیابیطس بھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق امی کی کنڈیشن ایسی ہے کہ آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ میں نے 2 لوگ بھی رکھے ہوئے ہیں، ابھی امی گر بھی گئیں تھی، شکر ہے انہیں زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، جو میں والد کے لیے نہیں کرسکا وہ امی کے لیے کرنا چاہتا ہوں تاکہ کوئی پچھتاوا نہ رہ جائے، میرا زیادہ تر وقت امی کے ساتھ ہی گزرتا ہے جس پر میرے دوست بھی مجھ سے شکوہ کرتے ہیں۔
برکت علی نے کہا کہ امی بھی کہتی ہیں کہ شادی کرلوں، تو میں نے انہیں ڈرا دیا ہے کہ میں شادی کر لوں گا تو بیوی میں لگ جاوں گا آپ کو کون دیکھے گا؟ امی پھر یہی کہتی ہیں کہ ہاں پھر تو مت کرو۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برکت علی نے
پڑھیں:
’میں شادی کے حق میں نہیں ہوں‘، جیا بچن کے تازہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں اپنی نواسی واسی نویا نندا کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
جیا بچن نے یہ بیان وی دا ویمن ایونٹ کے دوران ایک انٹرویو میں دیا، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر ان کی نواسی نویا ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر ترک کر دے تو کیا وہ اس پر اعتراض کریں گی؟ اس پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ میری نواسی نویا شادی کرے‘۔
Jaya Bachchan says “I don’t want my granddaughter Navya to get married. Marriage is an outdated concept"
Your views? pic.twitter.com/ZkfTMSuu8C https://t.co/IpCe555WUT
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) November 30, 2025
انہوں نے کہا کہ شادی کا تصور اب پرانا ہو چکا ہے۔ آج کے بچے ہر معاملے میں دوسروں سے آگے نکل سکتے ہیں، ان کے لیے شادی کسی میٹھی ڈش کی طرح ہے اور شادی کا لڈو’اگر کھالو تو مشکل میں پڑ جاؤ گے اور اگر نہ کھاؤ تو پچھتاؤ گے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی نوجوان خواتین جانتی ہیں کہ بچوں کی پرورش کیسے بہتر طریقے سے کی جائے اور آج کے بچے پہلے سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ جیا بچن جیا بچن تنقید جیا بچن شادی شادی