data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز، 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، جب محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے مگر 362 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے، اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ شاہین شاہ آفریدی صرف 7 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، پرینیلان سبراین نے 2 وکٹیں جبکہ کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دے کر اس کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔

پانچویں روز کے کھیل میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا آغاز مہمان ٹیم کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے سے ہوا، جس میں انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز بنا سکی اور یوں 288 رنز کے بڑے خسارے میں چلی گئی۔

جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں 288 رنز کی برتری کے ساتھ بیٹنگ شروع کی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی نہ سنبھل سکی اور 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں اسے 408 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت میں اس سے قبل سال 2000 میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، اور 25 سال بعد ایک بار پھر یہ کامیابی دہرائی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • اوور 40 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟
  • ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا
  • ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح
  • محمد موسیٰ کی قائداعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
  • موسیٰ خان کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
  • پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 
  • بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے
  • بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی
  • اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست
  • پاکستان میں پہلی بار  اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت