شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جائیگی، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عظمت شہداء کانفرنس کا مقصد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور انکے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر کو شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے مشن کو زندہ رکھنا ہے، جن شہداء نے نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسینؑ سے عشق و وفا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم شہدائے راہ حق کے مشن اور مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد میر غلام عباس خان جکھرانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
علامہ ڈومکی نے کہا کہ اس عظمت شہداء کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سید سلیم عباس صدیقی، صوبائی آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماء شریک ہوں گے۔ بعد ازاں، علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری اور ایس ایس پی جیکب آباد سے بھی ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں چوک شہداء کے نوٹیفکیشن اور یادگار شہداء کی تعمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے یاد دلایا کہ سندھ حکومت نے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں یادگار شہداء تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر جلد عملدرآمد ضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عظمت شہداء کانفرنس ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود جیکب آباد ڈومکی نے
پڑھیں:
جیکب آباد ،دھان کی فصل کے نرخ میں کمی کیخلاف ایس ٹی پی کا احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-5
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں دھان کی فصل کے نرخ کم ہونے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ شہرکے راستوں پر مارچ ڈی سی چوک پر دہرنا شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے دہان کی فصل کے ریٹ جان بوجھ کر گرانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر عبدالمجید سرکی ،نظام مستوئی ،عبدالنبی مگسی ،عمر سولنگی،صاحب چانڈیو کی قیادت میں نکالا گیا ۔ مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گیا۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں نے جان بوجھ کر دہان کی فصل کے ریٹ گرائے ہیں جو کسانوں کے معاشی قتل عام کے برابر ہے ،2018ء سے آباد گار اور کسان قدرتی آفتاب سے متاثر ہورہے ہیں اس سال فصل اچھی ہوئی ہے مارکیٹ میں آئی تو بیوپاری مافیا کی صورت میں سرگرم ہو گئے ہیںریٹ کم کرکے کسانوں کو لوٹا جارہا ہے اسکا نوٹس لیا جائے ۔