حیدرآباد، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار شہداء قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مولانا باقر زیدی، انجینئرز حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا، قمر عباس غدیری، رمضان انقلابی، مولانا مختار امامی، مولانا محمد علی جروار، عیسائی رہنما ڈاکٹر ڈینیل فیاض، سیدہ خوشبو عباس موسوی، فہد مہدی مہدوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک و اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے حیدرآباد کے بتول ہال میں ’سردار شھداءِ قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئرز سید حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکریٹری رمضان علی انقلابی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا مختار احمد امامی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی جروار، عیسائی مذہبی رہنما ڈاکٹر ڈینیل فیاض (Dean of Hyderabad region, Diocesan Secretary)، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی صدر سیدہ خوشبو عباس موسوی، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی مہدوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی اور شہید مقاومت کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کیا۔ کانفرنس میں مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا عمران علی دستی، اصغریہ تحریک کے سابق مرکزی صدور سید پسند علی رضوی، شہزاد رضا، اصغریہ اسٹونٹس کے سابقہ مرکزی صدور سید فرمان علی رضوی، محمد یاسین عارفی سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات، خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اصغریہ تحریک
پڑھیں:
کراچی؛ قائد آباد کے قریب کار میں گیس بھراتے ہوئے آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے
کراچی:
قائد آباد مین چوک کے قریب کار میں ایل پی جی گیس بھراتے ہوئے آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق واقعہ کلٹس کار میں ایل پی جی گیس بھراتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں 32 سالہ علی عباس ، اہلیہ 30 سالہ رمشا ، 3 بیٹیاں 6 سالہ عنیبا ، 9 سالہ عنایہ اور 5 سالہ جنت کے علاوہ 50 سالہ نگہت زوجہ تنویر عباس شامل ہیں۔
زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔