آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کپتان الیسا کی 142 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے کا سب سے بڑا 331 رنز کا ہدف حاصل کیا، آسٹریلوی خواتین نے بھارتی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے ریکارڈ 331 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔ آسٹریلوی کپتان نے رواں ایونٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کی، ان کے علاوہ پیری نے ناقابل شکست 47 رنز اسکور کیے۔ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی طرف سے شری نے 3، امنجوت کور اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 48.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی
نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
ونڈھوک میں تیار ہونے والے نئے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نمیبیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری گیند ہدف حاصل کرکے پر چار وکٹ سے فتح حاصل کی۔
یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ تھا۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے تھے۔جیسن اسمتھ 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ریٹائرمنٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن بناسکے۔
نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے تین اور ہینگو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نمیبیا نے 135 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ زین گرین نے اپنی سالگرہ کے دن ناقابل شکست 30 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ کپتان گیرارڈ ایرسمس نے 21 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائم لین اور برگر نے دو دو شکار کیے۔