سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ، پلندری کے رہاشی امان ادریس کیخلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ، پلندری کے رہاشی امان ادریس کیخلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، پلندری سندھوتی آزادکشمیر کے رہاشی امان ادریس کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج ،مقدمہ پی ای سی اے 2016 کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ۔
متن میں کہا گیا کہ ملزم پر عوامی تقریروں میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کر کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام ہے ، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی کوشش سے قومی سلامتی کو خطرہ پیداہوا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاک فوج اور حکومتی افسران کو بدنام کیا گیا،اشتعال انگیز مواد کی تشہیر سے امن وامان کی صورتحال متاثر اور عوام میں خوف وہراس پھیلا ، ملزم امان ادریس نے سوشل میڈیا فیس بک ٹویٹراور ٹک ٹاک پر پاک فوج اور حکومتی افسران کو نشانہ بنایا، امان ادریس نے ریاست کے خلاف دہشتگردی اور علیحدگی پسندوں کی حمایت مواد کی تشہیر کی۔سوشل میڈیا مواد کے لنکس تحقیقات کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظور اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گے وزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، دفتر خارجہ افغانستان کی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مواد پھیلانے سوشل میڈیا کا الزام
پڑھیں:
پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی افواہیں، اینکر نے خود وضاحت کردی
پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟
بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیو پاکستان سے پروگرام کرکے گھر واپس پہنچی تو اچانک فونز کی بھرمار ہوگئی۔ پہلا فون توثیق حیدر کا تھا، جنہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے انتقال کی خبریں چل رہی ہیں۔ میں نے سُن کر پہلے تو خوف محسوس کیا، مگر پھر اطمینان ہوا کہ اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں۔
عشرت فاطمہ نے مزید کہا کہ وہ زندگی اور موت کو حقیقت سمجھتی ہیں، موت تو برحق ہے، میں تو بس یہ دعا کرتی ہوں کہ اللہ آسان موت دے، کسی کو تکلیف نہ ہو، اور ایک خواہش ہے کہ مجھے اپنے والد کے نام پر حج کا موقع ملے۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پھون پھونک کر قدم رکھا اور محتاظ زندگی گزاری تاکہ اپنے عزیزوں کے سامنے شرمندگی اٹھانی نہ پڑے، دعا ہے کہ اللہ کسی کا محتاج نہ کریں اور آرام دہ موت دے۔
یہ بھی پڑھیے: ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام، ’کوشش کرکے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں‘
واضح رہے کہ عشرت فاطمہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام ‘کھیل اور کھلاڑی’ سے کیا تھا۔ وہ ابتدا میں پی ٹی وی پر موسم کا حال سنایا کرتی تھیں، بعد ازاں رات 9 بجے کے اردو خبرنامے میں خبریں پڑھ کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ 1980، 1990 اور 2000 کی دہائی میں ان کی نیوز ریڈنگ کا انداز، لب و لہجہ اور ان کی مخصوص ناک کی کوک ناظرین میں خاص طور پر مقبول رہی۔
2007 تک وہ پی ٹی وی سے منسلک رہیں، جس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کیا گیا۔ وہ وائس آف امریکا سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں اور آج کل ریڈیو پاکستان سے حالاتِ حاضرہ کا پروگرام پیش کر رہی ہیں۔
عشرت فاطمہ کی ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی اور حج کی خواہش پوری ہونے کے لیے دعائیں کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینکر پی ٹی وی عشرت فاطمہ نیوز کاسٹر