افغان طالبان بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے! پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعویٰ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے زیر استعمال ہے۔
اسی طرح ذبیح اللہ مجاہد کے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ دوستی گیٹ کو پاکستان نے تباہ کیا، مگر حقائق کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کی سمت والے گیٹ پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ مکمل طور پر محفوظ اور بحال ہے۔
بھارتی میڈیا نے کابل دھماکے کو بھی آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا، جب کہ اصل میں یہ دھماکہ پاک فوج کی پریسیژن اسٹرائیکس کے نتیجے میں ہوا۔
مزید برآں، بھارت کے گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو شہید پاکستانی فوجی ظاہر کیا، مگر عادل داوڑ نے خود ویڈیو پیغام کے ذریعے اس جھوٹے دعوے کو مسترد کر دیا۔
یہ جھوٹے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج اب بھارت کے منظم پروپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ بن چکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ہمیشہ بھارتی پروپیگنڈا کا جواب ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ دیا گیا ہے۔ ماضی کی طرح اس وقت بھی پاکستان افغان جارحیت اور جھوٹے بھارتی دعوؤں کا مقابلہ ٹھوس حقائق کے ساتھ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے طالبان اور فتنہ الخوارج کے بھارت کے ساتھ مشترکہ مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان طالبان بھارت کے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔