فورسز نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجیوں کو ہلاک کیا، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان کی جانب سے داخل ہونے والے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملے کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 100 سے زیادہ خوارج ہلاک ہوئے۔ اسی دوران گل بہادر گروپ کے خارجیوں کے خلاف ایک ٹارگٹڈ آپریشن میں کم از کم 60 سے 70 خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34خوارج ہلاک
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کی جانب سے دہشتگرد حملے کرنے کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا۔ فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ خارجی گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا، جس میں شہریوں سمیت ایک سپاہی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے گل بہادر گروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی، اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں کم از کم 60 سے 70 خوارج ہلاک کیے گئے۔
عطااللہ تارڑ نے اس تاثر کو یکسر مسترد کیا کہ کارروائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام دعوے اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، اور ان کا مقصد افغانستان کے اندر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے لیے ہمدردی پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی جیسے پیچیدہ مسئلے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بشرطیکہ افغان حکام غیر ریاستی عناصر پر مؤثر کنٹرول قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان سے مذاکرات: وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا
وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیاکہ پاکستان کو اپنی علاقائی سالمیت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے، اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشتگردوں کو ہرگز چین سے نہیں بیٹھنے دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خوارج ہلاک سیکیورٹی فورسز عطااللہ تارڑ گل بہادر گروپ مؤثر کارروائی وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خوارج ہلاک سیکیورٹی فورسز عطااللہ تارڑ گل بہادر گروپ مؤثر کارروائی وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز وفاقی وزیر اطلاعات سیکیورٹی فورسز خوارج ہلاک فورسز نے
پڑھیں:
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک
فوٹو: اسکرین گریبلکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔
فتنہ الخوارج نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی ناکام کوشش کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ کی چھت گرنے سے 1 جوان شہید اور 6 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔