لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔
فتنہ الخوارج نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی ناکام کوشش کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ کی چھت گرنے سے 1 جوان شہید اور 6 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک
فائل فوٹوشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔
تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔
اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جاچکے ہیں، آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کیلئے ڈٹے رہیں گے۔