گزشتہ شب خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 100 سے زائد خوارج مارےگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خارجی گل بہادرگروپ نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بھی آئی ای ڈی سے حملہ کیا، حملے میں میں شہریوں سمیت ایک سپاہی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
لبنان , عدالت نے معمر قذافی کے صاحبزادے کو 11 ملین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نےگل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف گزشتہ رات ٹارگٹڈ کارروائی کی، مصدقہ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کارروائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں اور دعوے غلط ہیں، ان دعوؤں کا مقصد افغانستان کے اندر سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت پیدا کرنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچیدہ مسئلےکا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر مؤثر کنٹرول کی صورت میں اس کا حل ممکن ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی علاقائی سالمیت اور پاکستان کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے تمام حقوق حاصل ہیں، ہم افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
ڈرامہ سیریل 'عشق مرشد، کا مشہور زمانہ او ایس ٹی میں نے خود لکھا ، گلوکار احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کا دعویٰ جھٹلا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کارروائی میں خارجیوں کے
پڑھیں:
ٹارگٹڈ کارروائی میں کم از کم 60 تا 70 خوارج ہلاک، عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے داخل ہونے والے مسلح خارجیوں نے پاکستان میں متعدد حملے کرنے کی کوشش کی، مگر سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کارروائیوں کو ناکام بنایا۔ اُن کے بقول شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجی مارے گئے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر بھی آئی ای ڈی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت ایک فوجی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق رات بھر کی جانے والی کارروائیوں میں مسلح ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کارروائی کی تفصیلات تفتیشی رپورٹس میں درج کی جا رہی ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات بیس سے خالی اور افغانستان کے اندر سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کی حمایت کو تقویت دینے کی کوشش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کو ضروری سمجھتا ہے اور افغان حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر پر مؤثر کنٹرول یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام جائز اقدامات اختیار کرنے کا حق رکھتا ہے، اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کو اپنے مفادات کے مطابق کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔