بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، چوہدری انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی نے شرکت کی۔ سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر ارشاد قریشی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز، فیڈرز کی اپگریڈیشن، ٹرانسفارمرز کی مرمت و تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں کی فوری مرمت، کم وولٹیج سے جڑے مسائل کا مستقل حل اور پرانے و ناکارہ فیڈرز و ٹرانسفارمرز کی اپگریڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی استعداد کار میں اضافہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، محکمہ برقیات بہتری کے تمام پہلوؤں کی نشاندہی کرے اور موجودہ وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سوا تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی سطح کے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔
اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔
اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غور ہے، اجلاس میں اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالہ سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔