---فائل فوٹو 

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ والد نے اس ملک سے کیا کھلواڑ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ تحریک کا حصہ بننا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں 85 فیصد سیٹیں اب بھی پی ٹی آئی کے پاس ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کے کے بیٹوں

پڑھیں:

خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا۔

اس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔

شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری  دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔

بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول  وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔

نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے اس سے طلال چوہدری مغرور ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ان کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔

واک آؤٹ کرنے پر چیئرمین کمیٹی  راجا خرم نواز نبیل گبول کو روکتے رہی لیکن اس کے باوجود وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سنسنی پھیلانے والے یوٹیوبرز کیخلاف ایکشن،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
  • خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی
  • تحریک کا حصہ بننا عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے، سلمان اکرم راجا
  • طلال چوہدری کا 27 یوٹیوب چینلز کیخلاف کریمنل کارروائی کا اعلان
  • سنسنی پھیلانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کے چینل بند کرکے کرمنل کارروائی بھی کی جائیگی، طلال چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، سیلمان اکرم راجا
  • 27 یوٹیوب چینلز والوں کے خلاف مزید کیا کچھ ہوگا، وزیر مملکت طلال چوہدری نے بتادیا
  • فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر