اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دونوں رہنماؤں کی زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت۔

سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں فوری اور مؤثر انداز میں تیز کی جائیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب اور مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں اور متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی ۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے کی ہدایت فراہم کرنے ہونے والوں حادثات میں صدر مملکت ہدایت کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید کی طویل اور باہمت جدوجہد نے دنیا بھر کے لوگوں کی دعائیں حاصل کیں۔ ان کے انتقال سے ایک باہمت شخصیت رخصت ہو گئی ہے۔

Deeply saddened to learn of a flitting of Prince Alwaleed bin Khalid bin Talal.

His prolonged and bold onslaught drew indebtedness and prayers from many opposite a world. We extend a intense condolences to a Custodian of a Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz Al…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 21, 2025

شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ الولید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • ریاستی ادارے سیلاب و بارش متاثرہ افراد کی بحالی یقینی بنائیں( صدرمملکت، وزیراعظم)
  • چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
  • بارشوں اور سیلاب سے نقصان ،متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
  • متعلقہ اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت