پاک فوج نے اْمت کا سر فخر سے بلند کر دیا ، مفتی منیب الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) عظیم الشان بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد باغِ جناح پولو گراؤنڈ، کراچی کے مقام پر کیا گیا جس کی صدارت دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جبکہ میزبانی کی سعادت حاجی محمد رفیق میمن و صاحبزادگان نے حاصل کی۔ عظیم الشان کانفرنس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن، علامہ لیاقت حسین اظہری اور مولانا پیر سید مظفر حسین شاہ قادری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے خصوصی خطاب میں کہاوطن عزیز کی سلامتی اور بقا ء ہمیں اپنی جان سے بڑھ سے عزیز ہے ہم اپنی بہادر بری، فضائی اور بحری افواج اور اپنے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو خراج تحسین و محبت پیش کرتے ہیں مفتی منیب الرحمن نے کہا پاک فوج نے اْمت کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ربِ رحمان کا بے پناہ شکر ہے جس نے ہمارے سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکو قوت ِ ایمانی، جراتِ ایمانی، حوصلہ، عظم و استقامت نصیب فرمائی۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، عوام الناس اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن ِ عزیز کی سلامتی خوشحالی ترقی،افواجِ پاکستان کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات و آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الرحمن نے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔