مصر: پاکستانی سفیر کی شیخ الجامعہ الازہر سے ملاقات، مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر ایاد سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان دینی تعلیم میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں نفرت انگیز تقاریر کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر نے اسلام کے حقیقی پیغام کی ترویج میں الازہر کے علماء کے کردار کو سراہا۔
مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان مصر میں ایک قابلِ احترام مسلمان ملک سمجھا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نذیر ایاد نے پاکستان کی خوش حالی کے لیے دعا اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نذیر ایاد کے مطابق
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :