کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے کے قریب محسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.

2 تھی، زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے۔

قبل رات گئے پہلا جھٹکا  1 بج کر 12 منٹ کے قریب محسوس کیا گیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 30-1 بجے دو مزید زوردار جھٹکے آئے۔

زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر قائدآباد، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، مجید کالونی، شیرپاؤ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اذانوں کے ساتھ اللہ اکبر، توبہ اور استغفار کے ورد میں مشغول ہو گئے۔

گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور علاقے میں آسمان میں چرند و پرندوں کا شور سنائی دیا۔

مختلف علاقوں میں مساجد سے اذانیں دی گئیں، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ہے اور خوف کے مارے گھر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا، تاہم اس کے باوجود شہریوں میں تشویش اور دہشت کا سامنا رہا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے علاقوں میں کے قریب

پڑھیں:

لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی



لاہور:

پاکستان ریلوے تمام تر اقدامات کے باوجود ریلوے ٹریک کا نظام نہ بدل سکا، نارووال پسنجر 211 ڈی ریل ہوگئی۔

نارووال پسنجر 211 کالا خطائی روڈ کے قریب ڈی ریل ہوئی، آج صبح 9 بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے مشکلات کا سامنا رہا۔

ریلوے کا ٹریک کالا خطائی روڈ سے نارنگ منڈی کے درمیان جگہ جگہ سے متاثر ہے۔

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • اسلام آباد: کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہ کیا جاسکا
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس  
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی