کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کیے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر چھ منٹ پر 3.2 شدت کے ریکارڈ کیے گئے ہیں.
اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ شہریوں کیلئے بری خبر
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے کیے گئے
پڑھیں:
کراچی میں اتوار سے اب تک 18 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
—فائل فوٹوکراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔
زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔
کراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300...
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔
صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، تیسرے زلزلے کے شدت 3.2 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، جس کامرکز کورنگی کے جنوب مغرب 29 کلومیٹر کے قریب تھا۔
زلزلے کا چوتھا جھٹکا 9 بج کر 57منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 15 کلومیٹر دور کا شمال مشرق تھا، جس کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کا 18واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔