جاپان: مختلف علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ،سونامی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جاپان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ پیر کی صبح جاپان کے ہوکائیڈو کے مشرقی ساحل پر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ گہرائی میں آیا، جس کی پیمائش جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 7 کے 4 تھی۔
زلزلے کے جھٹکے جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے مشرقی علاقے میں تائیکی اور یوراورو علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، ضبط کئے گئے کوائن استعمال کرینگے: بلال بن ثاقب
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلاؤ کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔
شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔
سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلیٰ الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں