مریم نواز کا بجلی نرخوں میں 40 فیصد تک کمی اور ایئر پنجاب شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی ریلیف کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی منظوری دی، جس کے تحت قائداعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ممکن ہوگی۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ وہ وعدے پورے کرتی ہے۔ اجلاس میں سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 80 فیصد دیہی حلقے میں کامیابی ان کی پالیسیوں پر کاشتکاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ نوجوانوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیہ میں اسپتال اور سڑکوں کی بہتری پر متعلقہ وزرا اور سیکریٹریز کو شاباش دی۔ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لیے 400 ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی، جو لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کے لیے مختص ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟
کسانوں کے لیے بھی بڑے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب میں گندم کے 5 لاکھ 14 ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی دی جا چکی ہے، جبکہ مزید 5 لاکھ کو ادائیگی جلد مکمل کی جائے گی۔ کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63 ارب روپے مہیا کیے گئے جن سے کاشتکاروں نے 18 ارب کی کھاد خریدی۔ کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025 کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں پنجاب کی پہلی نجی فضائی کمپنی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے قیام کی منظوری دی گئی اور وزیراعلیٰ نے ایک سال کے اندر اسے شروع کرنے کا ہدف دیا۔ ویپنگ سنٹرز بند کرنے، مزدوروں کے لیے سیفٹی گیئر یقینی بنانے اور گٹروں میں صفائی کرنے والے ورکروں کو حفاظتی کٹ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔
کابینہ نے صوبے کے 9 ڈویژنوں میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دی، جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی۔ لاہور میں آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر ایکٹ 2025 کی منظوری دی گئی اور وزیراعلیٰ نے بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا
لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی، جو 5 ہزار کنال پر محیط ہوگا۔ یہاں بون میرو، بلڈ ڈیزیز، اور دیگر اسپیشلائزڈ سینٹرز کے علاوہ پارکس، فوڈ کورٹ، ہوٹل اور اربن فارسٹ بھی بنائے جائیں گے۔
تمام سرکاری اسکولوں میں کلاس رومز، ٹائلٹ بلاکس، فرنیچر اور لیبارٹریز کی فراہمی کے لیے 40 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لیے راش کارڈ، لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسیز، اور لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے اقدامات کی منظوری دی۔
پنجاب کی پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے تحت بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی ذمہ داریوں کا تعین ہوگا۔ اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس حملے میں جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے خصوصی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟
کابینہ نے چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سونرا، اور نیشنل پارک میں ایکو ٹورازم پراجیکٹس، لاہور میں بس شیلٹرز کی تعمیر و مرمت، الیکٹرک بسوں کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے اسٹیشن پر ڈپو کے قیام، اور فلور ملوں و فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز کی معاونت کے لیے 100 ارب روپے کی فنانسنگ سہولت کی بھی منظوری دی۔
کاشتکاروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم (EWR) نافذ کرنے کی منظوری بھی اجلاس کا حصہ رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر پنجاب بجلی نرخ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر پنجاب بجلی نرخ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کی منظوری دی گئی مریم نواز کابینہ نے لاہور میں کے قیام کی بھی کے لیے
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔