فریضہ حج کیلئے 13 لاکھ سے زائد حجاج مکہ مکرمہ پہنچ گئے، گرمی سے بچاؤ کیلئے غیر معمولی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ : دنیا بھر سے 13 لاکھ سے زائد مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کی خدمت اور گرمی سے بچاؤ کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی وزیر حج توفیق ال رابعیہ کے مطابق اس سال 400 کولنگ یونٹس، 50 ہزار اسکوائر میٹر شیڈڈ ایریا، اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہزاروں میڈیکل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔
وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور اس کے اطراف میں 250,000 سے زائد اہلکار، 40 مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر زائرین کی رہنمائی اور سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ زائرین کی نقل و حرکت کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرنے کے لیے ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال حج کے دوران گرمی کی شدت سے 1300 سے زائد اموات ہوئیں جس کے پیش نظر اس سال خاص حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
فلپائن سے آنے والے حاجی عبدالمجید کا کہنا ہے کہ "ہم اللہ کے مہمان بن کر آئے ہیں، یہاں بہت محفوظ اور اطمینان محسوس کر رہے ہیں"۔ نائجیریا سے آئے عبدالحامد نے کہا کہ "یہ میرا دوسرا حج ہے، یہاں کا موسم بہت گرم ہے لیکن انتظامات بہت اچھے ہیں۔"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار