سعودی عرب نے فلسطینی شہدا اور اسرائیل کے ساتھ تنازع میں قید رہنے والے فلسطینیوں کے اہلخانہ کو حج کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ یہ دعوت خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جس کے تحت غزہ سے 500 فلسطینی عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔ فلسطین سے آنے والے مہمانوں کی تعداد 1,000 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا مکہ مکرمہ کا دورہ، حج 2025 کے انتظامات کا جائزہ

عرب نیوز کے مطابق عازمین حج جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیں مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت مخصوص رہائش میں ٹھہرایا گیا۔ فلسطینی مہمانوں نے سعودی حکومت اور قیادت کی جانب سے مسلمانوں، خصوصاً حرمین شریفین کی خدمت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ پروگرام 1996 میں قائم ہوا اور اس کے تحت اب تک ہزاروں افراد کو حج اور عمرہ کی سعادت حاصل ہو چکی ہے۔ رواں سال اس پروگرام کے تحت دنیا کے 100 ممالک سے 2,443 افراد کو حج کی دعوت دی گئی ہے، جن کی آمد کا سلسلہ مئی سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل خادم حرمین شریفین سعودی عرب عرب نیوز فلسطین فلسطینی شہدا فلسطینی عازمین حج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل خادم حرمین شریفین عرب نیوز فلسطین فلسطینی شہدا فلسطینی عازمین حج حرمین شریفین کے تحت

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت

اویس کیانی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کے ہمراہ ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے شہدا کے جسدِ خاکی کو کندھا بھی دیا۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کرکے اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم ان اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، پاک سعودی دفاعی معاہدے کے اہم نکات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  •  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری