یمنی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن غزہ پر حملوں کے بند ہونے اور محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اگر پوری دنیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے، تو وہ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے تحت تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو ایک بالسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مدد کے لیے، نسل کشی کے جرائم، غزہ کی جان بوجھ کر قحط سالی، اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کے جواب میں صہیونیوں کے زیر قبضہ تل ابیب کے ہوائی اڈے بن گوریون کو ذوالفقار نامی بالسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ کارروائی خدا کے فضل سے کامیاب رہی اور اس کے نتیجے میں 40 لاکھ صہیونی پناہ گاہوں میں چھپ گئے اور ہوائی اڈے پر پروازیں معطل ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج غزہ کی جنگ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آزاد اور مزاحمتی غزہ کے عوام کی جانفشانیوں کی قدر کرتے ہیں، اور قسام بریگیڈ، سرایا القدس اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے تمام بہادر مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس وقت فلسطینی عوام کا دفاع کر رہے ہیں جب دنیا نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آخر میں کہا کہ یمن غزہ پر حملوں کے بند ہونے اور محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اگر پوری دنیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے، تو وہ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام مسلح افواج کہا کہ یمن ہوائی اڈے نے کہا کہ
پڑھیں:
سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔
کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات دیے۔