بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوسناک واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی قائم کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہل کار
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔