ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص آپے سے باہر ہوگیا اور نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا اور ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی تھی۔
تاہم اب ڈی آئی جی اسد رضا نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسد رضا نے ملزم کی گرفتار کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے، تاہم اب ملزم کو گرفتاری کے بعد لاک اپ کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، فوٹیجز کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت عمل میں لائی گئی، ملزم کی شناخت کے بعد پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی پھر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ پہلے متاثرہ شہری کو ٹریس کیا گیا اس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تشدد، دھمکیوں اور ہتک آمیز رویہ کی دفعات کے تحت ملزم کیخلاف کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کو گرفتار ڈی ا ئی جی بااثر شخص کیا گیا ملزم کی کے بعد
پڑھیں:
10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار
10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاوں سے گرفتار کیا، ترجمان نے کہا کہ ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر بدفعلی کی، متاثرہ بچے فریاد کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔