کراچی، مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،
جن کی شناخت فیضان اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر بند کے قریب پولیس نے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا جسکی تلاش جاری ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔