پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری، 300 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی رینک پر ترقی زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لیے تقریباً 300 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
کراچی میں 24 گھٹوں میں چھٹی بار زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 500 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے بھی شرکت کی۔
ترقیوں کا یہ عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے تاکہ پولیس فورس کو مؤثر اور متحرک بنایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔