سیالکوٹ حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی جیت پر انتخابی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ، خواجہ محمد آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ IX کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد کی جیت اس پوری ٹیم کی جیت ہےجو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کی قیادت میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی رہی جس پر یہ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگی امیدوار حنا ارشد کی رہائش گاہ پر جا کر وہاں موجود (ن) لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور سمیت پورے پنجاب سے یہاں آ کر اس حلقے کی انتخابی مہم میں حصہ ڈالنے والے تمام عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی محنت رنگ لائی اور ہماری بیٹی حنا ارشد کو اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ اس پوری ٹیم کی کامیابی ہے جس نے گھر گھر جا کر ووٹ مانگا اور پھر عوام نے جس طرح رسپانس دیا لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جس احسن انداز میں اس ضمنی انتخاب کی مہم کو چلایا اور مختلف عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے محنت کی ہے اگر اسی طرح ہم انتخابات لڑتے رہیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہرا نہیں سکتی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی پی 52 سیالکوٹ IX کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے پختہ عزم کے ساتھ اس حلقے کی انتخابی مہم کو چلایا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت بڑی کرم نوازی اور مہربانی کی ہے اور میں حنا ارشد کی سیاسی زندگی کی کامیابی کےلئےدعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس بیٹی کو اور زیادہ عطا فرمائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے اور کسی کو بھی اس بارے میں غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی غلط فہمیاں دور کرلیں تاکہ صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر امریکا کی مرضی سے حملہ کیا ہے اور اب دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کا وقت آ چکا ہے۔وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ قطر پر دوبارہ حملہ ہوگا اور جو بھی تل ابیب سے حکم آئے گا، اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ورنہ ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جائے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغرب کے اندر سے جو ردعمل سامنے آ رہا ہے، وہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو متحد رہنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنے فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔