حنا ارشد کی کامیابی خدمت کا نتیجہ، عوام فتنہ فساد والوں کو پہچان چکے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے نعیم بھابھہ کی درخواست پر وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایم پی اے محمد احمد لغاری کی درخواست پر فورٹ منرو میں واٹر سکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ سب کو ترقی میں مساوی شرکت کے لئے بہترین اقدامات ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس سے طلبہ کے دل جیت لئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں۔ والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے۔ والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ میں آج جس مقام پر ہوں وہ شفیق والدین کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے۔ ان کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں۔دریں اثناء وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو ڈیرہ غازی خان میں چار خوارجی دہشت گرد جہنم رسید کرنے پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی جی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کو سراہا اور کہاکہ پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے بیان میں کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے۔ سمبڑیال کے عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی عوام کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف نے وزیراعلی مریم نواز مریم نواز شریف شریف نے
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری فضا اور ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا پوری انسانیت کا سب سے اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ اوزون کی تباہی کے نتیجے میں امراض میں اضافہ ہوگا زرعی فصلیں متاثر ہوں گی اور نئی نسل کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز کو بدل دیا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حالیہ تباہ کن سیلابوں کی صورت میں بھگت رہا ہے پہلی بار پنجاب کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کلین انرجی پر چلتی ہیں اور آلودگی کو کم کرتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ فضا کو دوبارہ سانس لینے کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے گرین انرجی سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اوزون پروٹیکشن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فضا پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرسبز صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں