مریم اورنگ زیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان اسٹاپ واویلا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کر دینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا بچا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب

پڑھیں:

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گرنے والا پل 160 سال پرانا تھا

لاہور:

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے کے واقعے کے بعد سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے ملک بھر کے تمام ریلوے پلوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

اس حوالے سے سی ای او ریلوے کی جانب سے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ڈویژن اپنی حدود میں موجود پلوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پلوں کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد اُن پلوں کی فوری اپ گریڈیشن کی جائے گی جن کی حالت ناقص یا خطرناک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے بیشتر پلوں کی عمر 100 سال سے زائد ہے، جبکہ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گرنے والا پل بھی 160 سال پرانا تھا۔ خانیوال جیسے سینکڑوں پل ملک بھر میں موجود ہیں جن کی فوری مرمت اور اپ گریڈیشن ناگزیر ہو چکی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کی اولین ترجیح مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ہے اور پلوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خانیوال اسٹیشن پر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا " دھاندلا " کیا، بیرسٹر سیف
  • شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا: بیرسٹر سیف
  • بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا
  • پی ٹی آئی سرکس واپس‘ کچھ بچا ہے تو نان سٹاپ پراپیگنڈا: مریم اورنگزیب
  • پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
  • پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے، مریم اورنگزیب
  • پنجاب: ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری
  • ہوئے ہم جن کے لیے برباد
  • خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گرنے والا پل 160 سال پرانا تھا