پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان اسٹاپ واویلا ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کر دینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔
سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا بچا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز