مسلم لیگ ن کے سینئر رکن اور ممتاز وکیل ملک محمد سرور خان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور سرگرم رکن، سینئر وکیل اور ایبٹ آباد کی معروف سماجی و قانونی شخصیت ملک محمد سرور خان انتقال کر گئے۔
مرحوم 74 برس کے تھے اور گزشتہ سات ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کر رہے تھے۔
ملک محمد سرور خان نہ صرف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سینئر رکن تھے، وہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک نعمان ایڈووکیٹ کے والد اور کیپٹن (ر) صفدر کے قریبی عزیز بھی تھے۔
انہوں نے 1992 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور طویل عرصے تک پارٹی کے وفادار اور فعال رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ملکپورہ جیل گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء برادری، تاجر تنظیموں اور صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ملک محمد سرور خان کی رحلت پر مسلم لیگ ن، قانونی برادری اور ایبٹ آباد کی عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے انتقال کو ایک بڑا قومی و سماجی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملک محمد سرور خان ایبٹ آباد مسلم لیگ
پڑھیں:
میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف