سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر ادا کی گئی، نماز جنازہ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی جس میں میاں حماد اظہر، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مرحوم میاں اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا، دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میاں اظہر کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر دفاع خواجہ آصف اور گورنر پنجاب نے بھی میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
یاد رہے کہ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیریئر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ 1990 ءسے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔
اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب میاں اظہر میاں محمد اظہر کے
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔