لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز یہاں قذافی سٹیڈیم کے باہر اداکی گئی۔شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی ۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھو کھر، مشیر وزیر اعلی پنجاب حافظ میاں محمد نعمان،اراکین صوبائی اسمبلی میاں ہارون اکبر،میجر (ر) غلام سرور،خواجہ احمد حسان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر ،میاں محمد اکرم عثمان ،فواد چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ ، بریگیڈیئر( ر) مشتاق احمد،ابوذر سلمان نیازی ، پی پی پی رہنما شوکت بسرا ، فردوس شمیم نقوی،انجم نثار و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر منگل کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے،وہ طویل عرصہ سے بیمار اور زیر علاج تھے۔دریں اثنا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے حماد اظہر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں محمد

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری