Daily Sub News:
2026-07-24@06:26:48 GMT

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

(آئی پی ایس) سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر ادا کی گئی۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری، وزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھر، خواجہ احمد حسان سمیت پی ٹی آئی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھِی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میاں محمد اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.

2 فیصد کرنے کا انکشاف ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میاں محمد اظہر

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی