لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکنزم پر غورکیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی۔ ڈاکیومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ بھی ممکن ہو گی۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کے لئے فول پروف طریق کار وضع کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ عوام کے لئے پلاٹ کی خرید و فروخت کو ہر طرح سے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ غریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں اور پلاٹ نہیں ملتے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں قائم ہوئیں۔ سز ا خریدنے والے عام آدمی کو ملی۔ جب غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کررکھی تھیں؟۔ جو ہاؤسنگ سکیمیں بن چکی ہیں تو قانون کے مطابق جلد از جلد ان کا مسئلہ حل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ سکیموں کو ایک مرتبہ ایمینسٹی پر غور کرنا ہو گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی کل تعداد 7905 اور رقبہ تقریباً 20لاکھ کنال ہے۔ پنجاب بھر میں 2687 ہاؤسنگ سکیمیں منظور شدہ اور 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہے۔ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ، 206 غیر قانونی اور 74 سکیموں کی منظوری کا پراسیس جاری ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے تحت دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مادرِ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا بھارت نواز دہشت گردوں کا یہ حملہ انتہائی قابلِ نفرت اور ناقابلِ برداشت ہے۔ دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے شیر دل سپوت کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ مریم نواز نے  52 سال بعد ایشین  ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل لینے پر ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو مبارکباد دی ہے۔ کامیابی کے تسلسل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ الحمدللہ! پاکستان کے لیے ہر میدان سے خوشیوں اور خوش خبریوں کی ہوا چل پڑی ہے۔ مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پر  پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی وبا ہے، اپنی زندگیوں، گھروں اور پیاروں کو تمباکو کے زہر سے محفوظ رکھیں۔ تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم اور ہر سگریٹ ہماری نسلوں کے مستقبل کو دھوئیں میں لپیٹ دیتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غیر قانونی ہاو سنگ ہاو سنگ سوسائٹی کی مریم نواز کیا گیا کے لئے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار