پرانے وقتوں کے بچیوں کے وہ نام جو آج بھی مستعمل، برطانیہ میں کونسا مبارک نام سب سے زیادہ مقبول
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
نام رکھنا ہمیشہ والدین کے لیے ایک اہم اور جذباتی مرحلہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگ نئے، انوکھے ناموں کے شوقین ہوتے ہیں لیکن ایک ٹرینڈ جو ہر دور میں واپس آتا ہے وہ ہے ونٹیج یا روایتی ناموں کا انتخاب وہ خوبصورت اور باوقار نام جو وقت کی قید سے آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ونٹیج کار فیسٹول کا شاندار انعقاد
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے جس میں معروف ٹک ٹاک صارف @thebabynameconsultant نے 31 ونٹیج لڑکیوں کے نام شیئر کیے جو ایک بار پھر والدین کی پسند بن رہے ہیں۔ ان میں سے کئی نام صدیوں پرانے ہیں لیکن ان کی دلکشی آج بھی برقرار ہے۔
اگر کسی کی دلچسپی ‘S’ سے شروع ہونے والے ناموں میں ہے تو سرافینا، سوفیا یا سوفی جیسے دلکش نام ان کا بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔
ان ناموں میں سے چند کچھ یوں ہیں۔ سوفیا (دانائی، عقل مند)
سرافینا (آسمانی، فرشتوں جیسی)، میو (دلکش، خوشنما)، آئرس (ایک پھول کا نام / قوس قزح کی دیوی)، فیبی (روشن، چمکدار)، روبی (قیمتی پتھر یاقوت)، فلورا (پھولوں سے بھری، فطرت سے جڑی ہوئی)، لیڈیا (ایک قدیم علاقہ/عزت دار عورت)، جولیئٹ (محبت کرنے والی، جوان)، ایلینا (روشنی، چمک)، جونو (باعزت عورت، رومن دیوی)، زوئی (زندگی)، ناؤمی (خوش مزاج، پیاری)، ہیلینا (چمکتی ہوئی، روشن)، لوئیس (بہادر، مشہور جنگجو)، لوشیا (روشنی والی)، جون(مہینے کا نام، سادگی کا اظہار)، ویوین (زندہ دل، جینے والی)، ایزادورا (خدا کی نعمت)، کلاڈیا (ایک قدیم رومن عورت کا نام)، ایلیس (خدا کی قَسم)، نینا (چھوٹی لڑکی، پیاری، محبت کرنے والی)، فرانسس (آزاد مزاج عورت)، جارجیا (کسان، زمین سے محبت کرنے والی)، جینیویو (قبیلے یا خاندان سے تعلق رکھنے والی عورت)، وغیرہ۔
روایتی ناموں کا جادو کیوں برقرار ہے؟بہت سے والدین اپنے خاندانی ورثے اور ماضی کی یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے ناموں کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کی نانی، دادی یا پردادی کے زمانے سے جڑے ہوں۔
یہ نام نہ صرف خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ ان میں ایک وقار اور سنجیدگی ہوتی ہے جو ہر عمر میں اچھی لگتی ہے۔
مزید پڑھیے: چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟
پرانے نام آج کے جدید دور میں ایک نئی تازگی کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔
برطانیہ میں بچوں کے نام مقبول ترینبرطانیہ کے Office for National Statistics (ONS) کی سال 2023 کی رپورٹ کے مطابق لڑکوں میں سب سے مقبول نام اب محمد ہے جس نے نوا (نوح) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جبکہ اولیور تیسرے نمبر پر ہے۔
لڑکیوں میں تبدیلی نہیں آئی ۔ اولیویا مسلسل 8ویں سال سب سے زیادہ پسندیدہ نام رہا، اس کے بعد ایمیلیا اور آئیلا۔
مزید پڑھیں: رنگوں کی کاریگری: صحت اور سکون کے لیے کون سا رنگ بہترین ثابت ہوتا ہے؟
ان دنوں سوشل میڈیا پر خصوصاً برطانوی افراد مشورے دے رہے ہیں کہ جو لوگ اپنی ننھی پری کے لیے ایک ایسے نام رکھنا چاہتے ہوں جو کلاسک بھی ہوں اور اسٹائلش بھی تو ونٹیج ناموں کی یہ فہرست ضرور دیکھیں کیوں کہ کچھ خوبصورتی کبھی پرانی نہیں ہوتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ میں مقبول نام پرانے وقتوں کے مقبول نام ونٹیج نام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ میں مقبول نام پرانے وقتوں کے مقبول نام ونٹیج نام کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم