بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں لبنانی صدر نے کہا کہ ہم اظہار عداوت کے بغیر ملکی خودمختاری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشترکہ عرب مفادات کا نظام درکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی صدر جوزف عون آج سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی شخصیت کی عظمت کا اعتراف کیا ہے۔ لبنان کے صدر جوزف عون کا بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔ لبنانی صدر نے بغداد کے صدارتی محل میں اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد سے بھی ملاقات کی۔ لبنانی صدر جوزف عون نے السوڈانی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران  آیت اللہ سید علی السیستانی کے کردار کی تعریف کی۔ لبنانی صدر نے کہا کہ جناب سیستانی نے روشن مستقبل کا واضح روڈ میپ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اظہار عداوت کے بغیر ملکی خودمختاری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشترکہ عرب مفادات کا نظام درکار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو

مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • عراق میں نیا خونریز کھیل۔۔۔ امریکہ، جولانی اتحاد۔۔۔ حزبِ اللہ کیخلاف عالمی منصوبے
  • سنجھورو: مسیحی نوجوان نے دوسری مرتبہ اسلام قبول کرلیا
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • غزہ و لبنان، جنگ تو جاری ہے
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان
  • لبنان میں کون کامیاب؟ اسرائیل یا حزب اللہ
  • ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
  • اسرائیل کی جارحیت کا اصل حامی امریکہ ہے، شیخ نعیم قاسم