اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض ٹولے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان گولہ باری کا دور ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ابو محمد الجولانی نے ان خیالات کا اظہار ایک یہودی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر انہوں نے 1974ء میں اختلافات کو ختم کرنے کے معاہدے کی جانب واپس لوٹنے کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف سیز فائر تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں شام و اسرائیل کے درمیان باہمی خودمختاری کی ضمانت موجود ہو اور گولان ہائٹس میں دروزی برادری سمیت عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ابو محمد الجولانی نے اسرائیل کے ساتھ فوری تعلقات کی بحالی کے امکان کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی قوانین اور شام کی خودمختاری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن، خوف سے نہیں بلکہ باہمی احترام سے حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ سے براہ راست بات چیت کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے شام کو ایک ایماندار ثالث کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ The Jewish Journal ایک آزاد اور غیر منافع بخش ہفتہ وار امریکی جریدہ ہے جو لاس اینجلس میں یہودی کمیونٹی کے مسائل پر بات کرتا ہے۔ اسے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سب سے نمایاں یہودی میڈیا آؤٹ لیٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ابو محمد الجولانی اسرائیل کے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی

برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتن یاہو کے ساتھ اسرائیل میں اچھا برتاؤ نہیں ہو رہا وہاں مداخلت کرونگا، ٹرمپ
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہونا خوش آئند اقدام ہے، حنیف طیب