مودی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے انڈیا کو جنگ میں جھونکا، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔انہوں نے کہاکہ جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جو انڈیا نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔انہوں نے کہاکہ جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جو انڈیا نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف فضائی کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مودی نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے انڈیا کو جنگ کی آگ میں جھونکا اور مودی کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کر سکتے ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔