خیابان اتحاد کمرشل میں شہری پر تشدد کا واقعہ، ملزم کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فوٹو — اسکرین شاٹ
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار کے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ گزری تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ دھمکیوں، دست اندازی اور حبس بےجا میں رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کہ ملزم نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ شہری پر تشدد میں ملوث ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیاگیا ہے لیکن شہری مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے رات گئے اس کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مارا گیا، متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، متاثرہ شہری کو مکمل انصاف ملے گا۔
دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات فوری طلب کرلی ہیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیابان اتحاد کمرشل میں نے بتایا کہ گیا ہے
پڑھیں:
ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی: راولپنڈی میں ایک شہری پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔