موٹر سائیکل کیوں گاڑی سے ٹکرائی؟، بااثرشخص کا فیملی کے سامنے شہری پر تشدد، گارڈ اور ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی میں بااثر کار سوارشخص نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ بااثر شہری تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا اچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد بااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔(جاری ہے)
خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی نوجوان پرتشدد کرتا رہا۔بے بس خواتین ہاتھ جوڑے التجائیں کرتی رہیں مگر بااثر شہری ٹس سے مس نہ ہوا۔پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال متاثرہ فیملی نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں کی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ تشدد میں ملوث مرکزی شخص کی شناخت بھی مکمل ہو چکی ہے۔مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا جس میں ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل سوار ایک شہری پر حملہ کر کے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا ہے کہ سلمان فاروقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی سے بھی مسلسل رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ڈی آئی جی کامزید کہنا تھاکہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ملزم سمیت اس کے تمام ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں کہ کسی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
پاک بھارت میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے آگئی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان کی جانب سے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے اور بھارتی ٹیم کے کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع پر مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کےبائیکاٹ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا نے بھارتی ٹیم کے رویے پر احتجاجاً پریزنٹیشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ اس وقت پرزنٹر روی شاستری کا تعلق بھارت سے تھا۔ تاہم اس حوالےسے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھیل ختم ہونے کا یہ ایک افسوسناک طریقہ تھا، ہم اپنے کھیل سے مطمئن نہیں تھے، اس کے باوجود ہمیں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ہیڈ کوچ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی میچ کے بعد کی پریزنٹیشن سے غیر حاضری پر بھی بات کی اور اسے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع سے جوڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ کیفیت ایسی تھی کہ مایوس کن جذبات تھے، اس وقت ایسی صورتحال ہوگئی تھی، ہم ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔