اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے ترقی پذیر ایشیا ئی اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ سے خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی، پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.

8 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی برقرار ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی۔

ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک

ویب ڈیسک : عالمی بینک نے کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔

عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، جس میں کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

عالمی بینک کے نائب صدرعثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک
  • امریکی ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
  • پاکستان نے گزشتہ مالی سال 26.7 ارب ڈالرکا ریکارڈ غیر ملکی قرضہ لیا