بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں 2 آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، اسی طرح ایک آپریشن کے دوران ضلع قلات میں فتنۃ الہند کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، دونوں علاقوں میں کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 سے 10 مئی کے دوران پاکستان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنے والے بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے، خصوصاً بلوچستان میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کو فعال کیا۔

ان سفاک دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس کو بھی حملے کا نشانہ بنایا، جس میں 7 معصوم طالبات اور ایک طالب علم شہید ہوا تھا، جس کے بعد قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف بےرحمانہ کارروائی کرنے کی منظوری دی تھی۔
گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے افسران کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بینک کو بھی لوٹ لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، بلاول بھٹو کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی اسلام آباد ، تھانہ سنبل کی حدود میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فتنۃ الہندوستان کے میں فتنۃ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار