بلوچستان میں بھارتی ایجنسی کی کٹھ پتلی تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں 2 مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں دہشتگرد تنظیم کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔
کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس عہد کو دہراتی ہیں کہ ایسے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بلوچستان پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ فتنہ الہندوستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بلوچستان پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ فتنہ الہندوستان آئی ایس پی آر
پڑھیں:
دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصور حقیقت کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سے نالاں نوجوانوں کے شکوے دور کرکے انہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز گرے زونز میں آپریٹ کر رہی ہیں، دوست دشمن کی پہچان مشکل ہے تاہم دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کر سکتے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق جامع قانون سازی کی جا چکی ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈلیوری نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، صحت و تعلیم میں 99 فیصد بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں، طلبہ کو قومی و عالمی اسکالرشپس دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سنجیدی ڈیگاری مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، مقتولین کے ورثاء میں سے کوئی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے نہیں آیا، مقدمے کی مدعی ریاست ہے۔